LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے اعترافی بیانات مسترد، مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید کراچی: ہسپتال سے نومولود بچے کے غائب ہونے کا معاملہ، ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا امریکا نے ایران میں ان لوگوں کو مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں ایران ایٹمی طاقت ہو، روس پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کر دیا امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد تیل ذخائر پر کنٹرول حاصل کرلیا، ٹرمپ پیوٹن سمجھتے ہیں ایران جنگ سے امریکا کمزور ہوا ہے، امریکی انٹیلی جنس ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین اور کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں مصری بینک کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قائم برانچز پر پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ان پابندیوں کے بعد مذکورہ بینک کی یو اے ای برانچز کو امریکی مالیاتی اداروں کے ذریعے کسی بھی قسم کی لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ امریکا نے ہانگ کانگ میں قائم ایک ادارے اور ایرانی بینک سے منسلک ایک فرد پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان تمام سخت اقدامات کا بنیادی مقصد ایران پر معاشی اور اقتصادی دباؤ کو مزید بڑھانا ہے امریکا کا عراق کے کردستان ریجن کی فوجی امداد ختم کرنے کا منصوبہ لبنانی حکومت اسرائیل کو وہ سب کچھ دے رہی ہے جو وہ چاہتا ہے، سربراہ حزب اللہ یو اے ای سمیت خطے کے تمام ممالک سے افہام و تفہیم کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کا حکم امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا دعویٰ کراچی: ڈیفنس خیابانِ بخاری کے فلیٹ میں خواتین کا جھگڑا، نئی فوٹیج سامنے آگئی

حکومت کا سانحہ پمز کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

Web Desk

28 August 2026

وفاقی حکومت نے سانحہ پمز کے غمزدہ خاندانوں سے دلی اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت نے واضح کیا کہ مالی معاونت انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتی، تاہم اس کا مقصد متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کو کم کرنا اور ان کے دکھ کا مداوا کرنا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کی جانب سے ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری شاہد خان کی سربراہی میں قائم کردہ اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے واقعہ کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے فائر بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کر کے ریسکیو عملے کے بیانات قلمبند کیے اور آگ لگنے کے بعد ایمرجنسی رسپانس کی مکمل ٹائم لائن کا جائزہ لیا تاکہ حادثے کی وجوہات اور آپریشن میں درپیش رکاوٹوں کو سامنے لایا جا سکے۔