LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کی 30 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا روسی لیب ورکر کی پراسرار موت، رابطے میں 4 افراد میں کورونا اور رائنو وائرس کی تصدیق عالمی امن کے لیے مکالمے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا: یوسف رضا گیلانی اسرائیلی فوج ہائی الرٹ، حماس کے ممکنہ حملے پر غزہ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی: کاٹز ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کیلئے ہدایات جاری کر دیں امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش ایل این جی سپلائی پر خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے پاس لوگ نہیں، لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں جا سکتا: گورنر خیبرپختونخوا لاہور میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف بڑی کارروائی، 39 افراد گرفتار پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات ملتوی ایران کی ناکہ بندی: امریکا کا 130 تجارتی جہاز موڑنے اور 13 تباہ کرنے کا دعویٰ

سانحہ پمز: بچوں کی اموات آکسیجن بند ہونے اور جھلسنے سے ہوئی، ابتدائی رپورٹ

Web Desk

27 August 2026

اسلام آباد کے پمز ہسپتال انتظامیہ نے نرسری وارڈ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے المناک سانحے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آگ نرسری میں بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ کے بعد سپارکنگ سے لگی، جس نے انکیوبیٹرز پر موجود آکسیجن پوائنٹس کے باعث چند ہی سیکنڈز میں شدید نوعیت اختیار کر لی۔ آگ کا دھواں پائپ کے ذریعے بچوں کے سانس میں گیا اور آکسیجن بند ہونے اور جھلسنے کے باعث 14 نومولود جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صبح 6 بج کر 39 منٹ پر دھماکے کے بعد چھتیں گر گئیں، تاہم ڈیوٹی پر موجود عملے نے 35 فائر ایکسٹنگوشرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور گائنی وارڈ سے 73 زیرِ علاج مریضوں، چند نومولود بچوں اور ان کی ماؤں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ انتظامیہ نے شفاف تحقیقات جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔