LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جاسم البدیوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت زیلنسکی اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ، نیویارک میں ملاقات پر اتفاق آبنائے ہرمز، باب المندب بند ہونے سے تیل مہنگا ہوا، مہنگائی سے پوری دنیا پریشان ہے: رانا ثناء اللہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھیں، عوام کی تکلیف کا احساس ہے: علی پرویز ملک 18ویں ترمیم کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں :خالد مقبول صدیقی سکیورٹی پہلے، ملک محفوظ ہوگا تو ترقی بھی ہو گی: سپیکر پنجاب اسمبلی اسلام آباد پہنچنے سے پہلے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ میں بریک تھرو کا امکان پی ٹی آئی ایم پی اے کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج: ذرائع افغان طلبہ سے یکجہتی محبت سے زیادہ سیاسی رجحانات کی عکاس ہے:خواجہ آصف پی ٹی آئی کا مقصد احتجاج نہیں ملک میں انارکی پیدا کرنا ہے: طلال چودھری کراچی میں فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد ایڈمرل نوید اشرف کا یونٹس اور کریکس ایریا کا دورہ، سی سپارک مشق کا جائزہ لیا پنجاب میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، عظمیٰ بخاری اسلام آباد: پمز اسپتال میں 30 ستمبر تک ہائی الرٹ، عملے کی چھٹیاں محدود

اسلام آباد: پمز اسپتال میں 30 ستمبر تک ہائی الرٹ، عملے کی چھٹیاں محدود

Web Desk

20 September 2026

اسلام آباد کے سب سے بڑے وفاقی ہسپتال ‘پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز’ (پمز) میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ پمز انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ سرکلر کے مطابق یہ ہائی الرٹ 30 ستمبر 2026ء تک برقرار رہے گا۔ اس دوران تمام طبی اور غیر طبی شعبہ جات کے سربراہان سمیت ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور معاون عملے کی 24 گھنٹے موجودگی کو حتمی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ طبی ضرورت کے علاوہ تمام ملازمین کی چھٹیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے پمز کی تمام اہم شعبہ جات بشمول ایمرجنسی، آئی سی یو، آپریشن تھیٹرز، ٹراما سینٹر، بلڈ بینک، فارمیسی اور ڈائیگناسٹک سروسز کو 24 گھنٹے مکمل فعال رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ایمرجنسی میں مریضوں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی بیڈز، اسٹریچرز، آکسیجن اور ضروری ادویات کا وافر اسٹاک یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ایس ڈبلیو فور (SW-4) وارڈ میں 20 خصوصی بیڈز مختص کر دیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی ہسپتال کے لیے ڈاکٹر شرجیل ظہیر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں، نیورو، آرتھوپیڈک اور جنرل سرجری کے آن کال عملے کو متحرک رہنے اور ہسپتال کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات برقرار رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔