LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ سعودی آرامکو نے ایشیا کے لیے خام تیل سستا کردیا، قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں آبنائے ہرمز میں بحری ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا، جہاز میں آگ بھڑک اٹھی حوثیوں کا سعودی دارالحکومت ریاض کے ائیرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ میرا ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعے کا ذمہ دار ایران ہے: ٹرمپ امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان سعودی عرب کا سیاحتی ویزا سے متعلق اہم فیصلہ ب مجھے نفسیاتی طور پر اسپرین کی ضرورت ہے، ٹرمپ تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے، آرامکو سربراہ کا انتباہ خیبر پختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، وزیراعظم کا صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : صدر ٹرمپ کا اعلان بھاگنے کی عادت پرانی، ہر مشکل میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں: فیصل کریم ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے مالی سال 2026-27 کے پہلے تین ماہ کے دوران ترقیاتی اخراجات کی رپورٹ جاری لائیو سٹاک برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی فارم ہاؤسز قائم کرنے کی منظوری

پمز میں بچوں کی ہلاکت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

Web Desk

2 September 2026

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد میں آتشزدگی کے باعث 14 نوزائیدہ بچوں کی المناک ہلاکت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ایک اور آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے وکیل نثار اے مجاہد کی جانب سے دائر کردہ عوامی مفاد کی اس درخواست میں وفاق، وزارتِ صحت، پمز، سی ڈی اے اور آئی جی اسلام آباد سمیت 13 اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکٹریکل اور اے سی کی خرابی کے باعث لگنے والی آگ سے بے بس نوزائیدہ بچے خود کو بچانے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے، جبکہ آئین کے تحت مریضوں کی زندگی کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انجینئرز اور طبی ماہرین پر مشتمل آزاد کمیٹی قائم کی جائے، تمام سی سی ٹی وی فوٹیج و ریکارڈ محفوظ کیا جائے، اور اسلام آباد کے تمام وفاقی ہسپتالوں کا فوری جامع فائر آڈٹ اور باقاعدہ فائر ڈرلز کو یقینی بنایا جائے۔