LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ

پی آئی اے کے اثاثے ہزاروں ارب کےہیں ، اونے پونے داموں فروخت کیے گئے: چوہدری منظور

Web Desk

23 December 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قوم کو گمراہ کر رہی ہے اور پی آئی اے کے قیمتی قومی اثاثے اونے پونے داموں فروخت کیے گئے ہیں۔

چوہدری منظور نے اپنے بیان میں کہا کہ جس گھر کے برتن بیچ دیے جائیں، اس کی جیت کیسے ممکن ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پاکستان کا اثاثہ ہے جس کے مجموعی اثاثوں کی مالیت ہزاروں ارب روپے بنتی ہے، جبکہ گزشتہ سال پی آئی اے نے 26 ارب روپے کا منافع بھی کمایا تھا۔

ان کے مطابق پی آئی اے کے 30 طیارے تقریباً 100 ارب روپے کے ہیں، ملازمین کا پراویڈنٹ فنڈ 20 ارب روپے، جبکہ پی آئی اے کی 8 عمارتیں تقریباً 50 ارب روپے مالیت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ 10 ارب روپے کے اسپیئر پارٹس اور ہینگرز بھی پی آئی اے کے اثاثوں میں شامل ہیں۔

چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری سراسر ناانصافی اور ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا سیلری امپیکٹ صرف 16 فیصد ہے اور اس کے باوجود نجکاری کو جواز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری ایک بڑا اسکینڈل ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا ہے۔ کنسورشیم نے نجکاری کے تیسرے مرحلے میں 135 ارب روپے کی بولی دے کر پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز حاصل کر لیے ہیں۔