LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی صحافیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے کم از کم 7 فلسطینی شہید برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا، ایران حالیہ ایرانی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ترجمان پاسداران انقلاب ایران کا سعودی عرب یمن تنازع بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق مودی سرکار کا کشمیر، منی پور کے بعد نئی دہلی میں شہریوں پر پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال پاسداران انقلاب کا امریکی اڈوں پر 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ ایران کا یورپی یونین کو دوٹوک جواب، انسانی حقوق پر مؤقف مسترد پٹرولیم ڈویژن کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، کارروائیاں ہتھیار ڈالنے تک جاری رکھنے کا اعلان پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا، کشمیری27 جولائی کو تیر پر مہر لگائیں: بلاول اسحاق ڈار کامیاب سفارتی دورے مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

کم عمر لڑکیوں کے ایپسٹن جنسی اسکینڈل میں بل کلنٹن کی تصاویر بھی وائرل

Web Desk

23 December 2025

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بل کلنٹن نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ جس انداز میں دستاویزات جاری کی جارہی ہیں اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ کسی خاص شخص کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔

یہ بیان بل کلنٹن کے ترجمان اینجل اورینا نے میڈیا پر جاری کیا ہے۔ جس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایپسٹن فائلز ٹرانسپیرنسی ایکٹ کے تحت یہ قانونی ذمہ داری ہے کہ مکمل اور غیر سنسر شدہ ریکارڈ عوام کے سامنے لائے جائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اب تک جو دستاویزات جاری کی گئی ہیں اور جس طریقے سے کی گئی ہیں اس سے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب محکمہ انصاف نے حال ہی میں ایپسٹن کیس سے متعلق ہزاروں دستاویزات اور تصاویر جاری کیں۔جاری کی گئی تصاویر میں بل کلنٹن کی جیفری ایپسٹن کے نجی طیارے میں موجودگی اور چند نجی لمحات کی تصاویر شامل ہیں تاہم ان تصاویر میں موجود خواتین کے چہرے چھپا دیے گئے ہیں۔چند دیگر تصاویر میں بل کلنٹن کو ایپسٹن اور معروف گلوکار مک جیگر کے ساتھ عشائیے پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ بل کلنٹن ماضی میں بارہا اس بات کی تردید کر چکے ہیں کہ ان کا ایپسٹن کے کم عمر لڑکیوں کے جنسی اسمگلنگ نیٹ ورک سے کوئی تعلق تھا۔سابق صدر بل کلنٹن کا مؤقف ہے کہ جیسے ہی ایپسٹن کے یہ جنسی جرائم منظر عام پر آئے، میں نے اس سے تمام تعلقات ختم کر لیے تھے۔ادھر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ ہلیری کلنٹن کو ہاؤس اوور سائٹ کمیٹی کی جانب سے بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔یہ طلبیاں ایپسٹن سے تعلقات کے حوالے سے تحقیقات کے سلسلے میں جنوری میں طے کی گئی ہیں۔