پی ایچ سی سی کا اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ایک ماہ میں مزید 646 غیر قانونی مراکز سیل
Web Desk
5 July 2026
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (پی ایچ سی) نے صوبے بھر میں اتائیت کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں، جس کے تحت صرف ماہِ جون کے دوران مختلف اضلاع میں 2,837 چھاپے مارے گئے اور 646 غیر قانونی علاج گاہوں و مراکز کو سربمہر (سیل) کر دیا گیا۔
ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، صوبائی دارالحکومت لاہور میں سب سے بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی جہاں ریکارڈ 457 چھاپے مار کر 142 اتائیوں کے کاروبار بند کیے گئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ فیصل آباد میں انسدادِ اتائیت ٹیموں نے 123 مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 32 غیر قانونی طبی مراکز کو بند کیا۔ اس کے علاوہ سرگودھا میں 17، راجن پور میں 27، قصور میں 43 جبکہ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 23، 23 اتائی مراکز کو سیل کر کے سیل شدہ عمارتوں پر قانونی نوٹس چسپاں کر دیے گئے ہیں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے ان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی
متعلقہ عنوانات
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
22 August 2026
پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر
22 August 2026