ایران جارح قوتوں کے سامنے کسی صورت نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
Web Desk
19 October 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی صورت جارح قوتوں اور سامراجی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا اور ملک کی خودمختاری، جغرافیائی سرحدوں اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ (مجلس) سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران کی تاریخی پالیسی رہی ہے کہ اس نے کبھی کسی دوسرے ملک پر پہلے پہل حملہ نہیں کیا اور نہ ہی وہ کسی غیر ملک کی سرزمین پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ اگر ملک کے اندر قومی اتحاد، یکجہتی اور ہم آہنگی برقرار رہی تو دنیا کی کوئی طاقت ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔
خطاب کے دوران صدر پزشکیان نے مہرداد اخلاقی (کتابچی) کو نیا وزیرِ دفاع مقرر کرنے کے اپنے فیصلے کا بھرپور دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہرداد اخلاقی کی اعلیٰ تعلیمی صلاحیتوں اور ایرواسپیس انڈسٹری میں ان کے وسیع و دیرینہ پیشہ ورانہ تجربے پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دشمن ملکوں اور امریکی بلیک لسٹ و پابندیوں کی فہرست میں مہرداد اخلاقی کا نام شامل ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انہوں نے ایران کی دفاعی و میزائل صنعت کے لیے انتہائی جرات مندانہ اور نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026