حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
Web Desk
13 October 2026
وفاقی حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پٹرول سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2 روپے 93 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی فی لٹر قیمت 395 روپے 37 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 85 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 13 اکتوبر 2026ء کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین کیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے ترجمان کے مطابق یہ نئی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، پلاٹس ریٹس (Platts Rates)، پریمیم اور دیگر متعلقہ درآمدی اخراجات میں ہونے والی تبدیلیوں کے عین مطابق مقرر کی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
13 October 2026
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
13 October 2026
جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار
13 October 2026
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
13 October 2026
سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار
13 October 2026
غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان
13 October 2026
ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز
13 October 2026
امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت
13 October 2026