عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتیں کم ہوتے ہی پاکستان میں بھی کم ہوں گی: علی پرویز ملک
Web Desk
28 September 2026
وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوتے ہی پاکستان میں بھی عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر مزید ریلیف دیا جائے گا، جبکہ وزیراعظم نے پہلے ہی عوام کو فی لٹر 100 روپے کا تاریخی ریلیف فراہم کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اس مشکل معاشی گھڑی میں عوام کا ساتھ ہرگز نہیں چھوڑیں گے اور اگر یہ ریلیف اسکیم اگلے 10 ماہ تک جاری رہی تو وزیراعظم اور ان کی کابینہ اپنی مراعات میں کٹوتی کر کے بھی عوام کو سہولت فراہم کرتی رہے گی۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا چکی ہے اور کسی کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ اسلام آباد پر یلغار کر کے حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکتا ہے کیونکہ ریاست اتنی کمزور نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے حالیہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وقت کا اہم تقاضا ہے کہ سہیل آفریدی سیاسی بیانات بازی کے بجائے اپنے صوبے کے شہداء کے جنازوں میں شریک ہوں اور امن و امان کی صورتحال پر توجہ دیں۔
متعلقہ عنوانات
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026
پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے
28 September 2026
یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک
28 September 2026
راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
28 September 2026
سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
28 September 2026
ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف
28 September 2026
یمنی فورسز کا حالیہ حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28 September 2026
امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر
28 September 2026