یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات 7روپے فی لیٹرتک مہنگی ہونے کا امکان
Web Desk
27 February 2026
مہنگائی کے مارے عوام کے لیے بری خبر۔۔ماہ رمضان میں مہنگائی کا جھٹکا لگنے کا خدشہ۔ یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول 4 روپے58 پیسےفی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ ڈیزل 4 روپے73 پیسےفی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویزہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مٹی کا تیل 7روپےفی لیٹر مہنگا ہونےکا امکان ہے اور لائٹ ڈیزل آئل 5 روپےفی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویزہے۔جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 73پیسے اضافے کا امکان ہے۔
نئی قیمتوں کےحوالےسے اوگرا ہفتے کو ورکنگ پیپر حکومت کو بھجوائے گی۔جس کے بعد حکومت ریونیو اہداف کومد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کاکہناہے کہ ٹیکسز اور لیوی بڑھائی گئی تو قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔۔جبکہ ٹیکسز اور لیوی میں کمی کی گئی تو قیمتوں میں کم اضافہ ہوگایاانہیں برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026
شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف
30 August 2026
پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
30 August 2026
اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر
30 August 2026
جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان
30 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع
30 August 2026
پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری
30 August 2026
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026