LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل 55، 55 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان

Web Desk

6 March 2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس فیصلے کا اعلان کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور آج انہوں نے خود اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مختلف آپشنز پر غور کیا اور کوشش کی کہ قیمتوں میں اضافہ متوازن رکھا جائے۔ اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں بھی کر رہا ہے اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ملک اس وقت غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے اور پڑوسی خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال نے پورے علاقے کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ممکنہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں اضافہ کر دیا تھا تاکہ ملک میں سپلائی برقرار رکھی جا سکے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے جو مجبوری کے تحت کرنا پڑا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جیسے ہی عالمی صورتحال بہتر ہوگی حکومت اسی رفتار سے قیمتوں میں کمی بھی کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔