LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان ایران کا دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان جنوبی کوریا میں تمام شہریوں کو مفت اے آئی سروسز ملیں گی ایران کیساتھ جنگ، ٹرمپ کی ساکھ متاثر اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پوزیشن کمزور ناظم آباد ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملہ کا ڈراپ سین، بڑا انکشاف نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی لاہور کے بازاروں میں مہنگائی کا طوفان

Web Desk

17 February 2026

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد لاہور، کراچی اور ملتان سمیت مختلف شہروں کے پرچون بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دکاندار سرکاری ریٹ لسٹوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں جبکہ پوش علاقوں اور گلی محلوں کی قیمتوں میں واضح فرق بھی سامنے آیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیاز 90 روپے، ٹماٹر 120 روپے، لہسن 680 روپے، ادرک 460 روپے، لیموں (چائنہ) 120 روپے اور سبز مرچ 200 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

موسمی سبزیوں میں ساگ 80 روپے، ٹینڈیاں 80 روپے، آلو (کچا چھلکا) 40 روپے، کھیرا 70 روپے، پالک 60 روپے، بند گوبھی 80 روپے، پھول گوبھی 70 روپے اور شلجم 50 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔

اسی طرح بینگن 160 روپے، بھنڈی 350 روپے، شملہ مرچ 200 روپے، مٹر 60 روپے، مولی 40 روپے، مونگرے 180 روپے، دیسی گاجر 50 روپے، گھیا کدو 160 روپے اور میتھی 80 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

رمضان المبارک کی آمد قریب آتے ہی پھلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ کیلا درجہ اول 250 روپے فی درجن، کینو 420 روپے فی درجن تک دستیاب ہے۔ سیب کالا کولو پہاڑی 575 روپے، سیب کالا کولو میدانی 370 روپے، امرود 200 روپے، بیر 180 روپے، پپیتا 560 روپے اور انار قندھاری 850 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جب بھی پٹرول یا ڈیزل مہنگا ہوتا ہے، سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں فوری طور پر بڑھا دی جاتی ہیں، جبکہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات دکھائی نہیں دیتے۔