سانحۂ پشاور ، بلاول بھٹو زرداری کا شہداء کو خراجِ عقیدت
Web Desk
16 December 2025
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحۂ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 11 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے پیغام میں شہید ہونے والے معصوم طلبہ اور اساتذہ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحۂ اے پی ایس قوم کے ضمیر پر ایک ایسا زخم ہے جو کبھی مندمل نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سانحہ ایک اجتماعی غم ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو نئی طاقت اور نئی سمت عطا کی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 16 دسمبر کی تاریخ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ دہشت گردی کا نہ کوئی مذہب ہے، نہ انسانیت سے کوئی تعلق اور نہ ہی اس کا کوئی جواز ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا جواب ہمیشہ اتحاد، انصاف اور اپنے بچوں کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم پر مبنی ہونا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں امن، تعلیم اور قانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم ہے اور سانحۂ اے پی ایس کے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے جہاں ہر بچہ بلا خوف و خطر تعلیم حاصل کر سکے، آگے بڑھ سکے اور اپنے خواب پورے کر سکے۔
آخر میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سانحۂ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو انتہائی عقیدت کے ساتھ سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی عظیم قربانیاں ہمیشہ ہمیں ایک محفوظ، مضبوط اور پُرامن پاکستان کی راہ دکھاتی رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026