پشاور میں مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر راستے بند
Web Desk
12 October 2026
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ سیاسی احتجاج و کشیدگی کے پیشِ نظر مختلف اہم شاہراہوں پر بھاری کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ پشاور کے کلیدی مقامات بشمول باچا خان چوک، خیبر روڈ اور فردوس چوک کو کنٹینرز کھڑے کر کے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سڑکوں کی بندش اور سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) انتظامیہ نے مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر بی آر ٹی سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کا تمام عملیہ متعلقہ اسٹیشنز پر موجود ہے اور انتظامیہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر حالات کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی سروس کی مکمل بحالی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026