خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں پولیس چوکیوں پر حملے، اہلکاروں سمیت متعدد زخمی
Web Desk
28 February 2026
پشاور: پشاور، بنوں اور ہنگو میں دہشت گردوں نے پولیس تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق بڈھ بیر تھانے پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا، جبکہ متنیٰ کے علاقے سرہ خوارہ پولیس چوکی پر ہونے والے حملے میں ایک اہلکار سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے وقت چوکی میں جرگہ جاری تھا۔
پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بنوں اور ہنگو میں بھی پولیس چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی تاہم پولیس کی موثر کارروائی سے حملے ناکام بنا دیے گئے۔
متعلقہ عنوانات
کرپشن، بدعنوانی عروج پر، کے پی میں گورننس نام کی چیز نہیں: عطا تارڑ
18 May 2026
’اب بہت ہو گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے‘؛ اپوزیشن اجلاس
18 May 2026
اسٹاک مارکیٹ کریش، 100 انڈیکس کی 3700 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ تنزلی
18 May 2026
اربوں ڈالر کا سرپلس خسارے میں تبدیل، اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ ڈالر منفی ہو گیا، اسٹیٹ بینک
18 May 2026
ڈیڈ لائن ختم؛ اپوزیشن قیادت نے سر جوڑ لیے
18 May 2026
گندم اور گیس کی ترسیل پر زیادتی ہو رہی ہے: گورنر، وزیراعلیٰ کے پی
18 May 2026
اپنے بچوں کو چائنیز پڑھائیں تا کہ وہ بڑے ہو کر چائنہ پڑھنے جا سکیں،خالد مقبول صدیقی
18 May 2026
پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھ رہا ہے: ایران
18 May 2026