پشاور ہائیکورٹ کی سہیل آفریدی کے وکلاء کو آخری وارننگ
Web Desk
2 October 2026
پشاور ہائیکورٹ میں ہری پور ضمنی الیکشن میں سرکاری افسران کے خلاف بیان بازی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف دائر سہیل آفریدی کی درخواست کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ جسٹس ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی، جہاں درخواست گزار کے وکیل نے نیا وکالت نامہ جمع کرانے کا عذر پیش کرتے ہوئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لا خرم ذیشان نے بار بار سماعت ملتوی کرنے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اس بنیاد پر کیس اب تک چھ بار ملتوی ہو چکا ہے اور ای سی پی میں بھی اس پر میرٹ پر کارروائی ہو چکی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکلاء کو آخری وارننگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ آج کے بعد کسی صورت سماعت ملتوی کرنے کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی اور اگر آئندہ کوئی پیش نہ ہوا تو عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق
2 October 2026
پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی
2 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے
2 October 2026
دریائے سندھ کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا: محکمہ آبپاشی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
1 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، تصاویر جاری
1 October 2026
کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 60 لاکھ روپے کا سامان برآمد
1 October 2026
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ
1 October 2026
ستمبر میں مہنگائی 1.27 فیصد بڑھ گئی، سالانہ شرح 10.26 فیصد ریکارڈ
1 October 2026