LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: وزیرِ خزانہ کی شفافیت اور عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا

عوام کے مسائل کو وسائل کے اندر رہ کر حل کرنا ہے: نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر

Web Desk

17 November 2025

ایوان سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے کہا کہ اللہ نے سیاسی ورکر کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی، یہ ذمہ داری صرف مجھ پر نہیں ان سب پر ہے، جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔

فیصل راٹھور نے کہا کہ ذوالفقاربھٹو، بے نظیر بھٹو نے میرے والد پر وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری دی، آج بلاول بھٹو نے مجھ پر اعتماد کیا اور ذمہ داری دی، پہلی بار جانے والا وزیراعظم آنے والے وزیراعظم کو خوش آمدید کہتا ہوا رخصت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی حقیقت ہے جسے تسلیم کرنا ہوگا، کچھ مسئلے حل ہوسکتے تھے جس میں تاخیر ہوئی، بطور وزیراعظم عہد کرتا ہوں میرے قلم سے تاخیر نہیں ہوگی۔فیصل راٹھور کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم مراعات یافتہ طبقہ ہیں لیکن ہم سیاست دان ایسے نہیں ہیں، میرے والد نے اپنا ایک ہی مکان بنایا دوستوں کے تعاون سے بنایا، اسے میں نے اپنے الیکشن کے اخراجات پورے کرنے کے لئے فروخت کر دیا۔انہوں نے کہا کہ میرے اثاثے آج جو ہیں وہ میرے وزرات عظمیٰ کے بعد بھی دیکھ لیجئے گا، جو لوگ آج ہماری حکومت بنانے کے لئے ہمارے ساتھ شامل ہوئے یہ پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں، آئندہ الیکشن میں الیکش لڑیں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ موجودہ ریاست کی جو صورت حال اس میں احتجاجی تحریکیں چل رہی ہیں، سیاسی قیادت کمزور ہو چکی ہے، ایک بڑا چیلنج ہے، ہم نے پاکستان کے ساتھ اپنے رشتوں کو مضبوط کرنا ہے، یہ پیپلز پارٹی کی خالص حکومت ہے۔