LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع 18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان آبنائے ہرمز میں 4 تجارتی جہازوں پر حملے، عالمی توانائی بحران کا خدشہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

پیپلز پارٹی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بھرپور طریقے سے لڑے گی، صدر آصف علی زرداری

Web Desk

14 December 2025

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور کے دورے کے چوتھے روز بلاول ہاؤس لاہور میں سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔ صدر آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مختلف رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں ملکی اور سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کو مزید منظم اور مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملکی استحکام کی ضمانت ہے اور اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔ صدر زرداری نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور جس طرح سندھ میں کامیابیاں حاصل کیں، اسی طرح پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹو خاندان کے افکار اور نظریات پر کاربند ہے اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

بعد ازاں بلاول ہاؤس لاہور میں صدر مملکت سے پارٹی کی اہم شخصیات نے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر شاہین، نواب شہزاد، عزیز الرحمان چن اور صوبہ سندھ سے آئے ہوئے وفد شامل تھے۔ ملاقاتوں کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر مشاورت کی گئی۔