ایرانی حملوں سے 2 ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے: پینٹاگون
Web Desk
21 July 2026
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری فوجی تنازع میں تقریباً 100 امریکی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل کے مطابق 7 جولائی سے اب تک متاثر ہونے والے ان اہلکاروں میں سے 96 فیصد علاج کے بعد دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فوج نے حال ہی میں ایرانی حملوں میں مارے جانے والے اپنے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کی ہے۔ دفاعی حکام اور امریکی میڈیا کے مطابق اردن اور شمالی عراق میں امریکی اڈوں پر ایران کے جوابی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ملنے والے ناقابلِ شناخت جسمانی اعضا کا تجزیہ بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ ‘ڈیفنس کیژولٹی اینالیسس سسٹم’ (DCAS) کے مطابق اس تنازع کے آغاز سے اب تک سینکڑوں امریکی فوجی اہلکار زخمی یا ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026