مذہبی تصویر کشی کیس؛ پیمرا کا نجی ٹی وی چینل پر ایک کروڑ روپے جرمانہ، 15 روزہ معطلی برقرار
Web Desk
11 July 2026
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 10 محرم الحرام کو نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام “سفرِ عشق” میں متنازع مذہبی تصویر کشی کے کیس کا حتمی فیصلہ جاری کرتے ہوئے چینل پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے اور نشریات کی 15 روزہ معطلی کے حکم کو برقرار رکھا ہے۔ پیمرا اتھارٹی نے اپنے 191ویں اجلاس میں کونسل آف کمپلینٹس لاہور کی سفارشات اور اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ یہ خلاف ورزی انتہائی سنگین نوعیت کی ہے جو پیمرا قوانین اور الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ فیصلے کے مطابق، 27 جون 2026ء کوچینل جیو نیوز کا لائسنس 15 روز کے لیے معطل کرنے کا اقدام درست تھا اور یہ معطلی آج رات 12 بجے مکمل ہوگی، تاہم چینل کی نشریات ایک کروڑ روپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی بحال کی جا سکیں گی۔ پیمرا نے چینل جیو نیوز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ غفلت کے ذمہ دار متعلقہ افراد کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کرے، جو آئندہ پیمرا کے زیرِ نگرانی کسی بھی میڈیا سروس سے منسلک نہیں ہو سکیں گے۔ اتھارٹی نے تمام ٹی وی چینلز کو سخت وارننگ دی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے 2018ء کے ازخود نوٹس فیصلے پر سختی سے عمل کریں اور مواد کی پیشگی جانچ کے لیے باصلاحیت ان ہاؤس مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دیں، بصورتِ دیگر آئندہ خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی آج ملاقات طے
27 October 2026
کوٹ ادو: 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا سبزی فروش گرفتار
27 October 2026
بھارت کشمیریوں کے جزبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتا: صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر
27 October 2026
مشکلات کے باوجود کشمیری اپنے عزم، حوصلے، ثابت قدمی پر قائم ہیں: اسحاق ڈار
27 October 2026
پاکستان کا سعودیہ کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
27 October 2026
سابق آرمی چیف عبدالوحید کاکڑ کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک
27 October 2026
پیپلزپارٹی نے اتفاق رائے پیدا کیا، جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہئے: یوسف رضا گیلانی
27 October 2026
صدر، وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، شہداء کو خراج عقیدت پیش
27 October 2026