LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا: اسحاق ڈار

Web Desk

27 December 2025

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا۔ سالانہ نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2025 میں پاکستان کی افواج نے دفاعی محاذ پر بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دنیا نے پاکستان کے تحمل اور ذمہ دارانہ رویے کو تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کے دوران اپنی خودمختاری کا مؤثر دفاع کیا جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اہم مالی معاملات جلد طے پانے کی توقع ہے۔ انہوں نے میڈیا کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد کے تحفظ میں میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا ہے۔