پنجاب:صوبے بھر میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری
Web Desk
9 February 2026
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 8 سے 10 فروری تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 فروری کے دوران مری، گلیات اور گردونواح میں برفباری اور بارش متوقع ہے، جبکہ انہی دنوں لاہور میں بھی گھنے بادلوں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
جنوبی پنجاب کے اضلاع میں گھنے بادلوں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، جھنگ، نورپور تھل، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ میں بھی بارش متوقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ شہریوں کو خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مری میں برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
حکام نے ڈرائیورز کو تیز رفتاری اور اچانک بریک لگانے سے اجتناب کرنے اور دوران سفر فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آبنائے ہرمز عبور کر گیا
30 April 2026
پیٹرول 6 روپے 51 پیسےمہنگا، نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر
30 April 2026
پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی خبریں بے بنیاد، سپلائی بلا تعطل جاری رہے گی: اوگرا
30 April 2026
مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوا، توانائی کی قیمتوں پر دباؤکا خدشہ ہے، ملکی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری
30 April 2026
کیمبرج کی پاکستان سمیت مختلف ممالک میں اے لیول ریاضی کا پیپرآؤٹ ہونے کی تصدیق
30 April 2026
عارف حبیب لمیٹڈ کا پی آئی اے کے بقیہ 25فیصدحصص خریدنےکا باضابطہ اعلان، نجکاری کمیشن کونوٹس موصول
30 April 2026
750 ملین ڈالر کے یورو بانڈز موصول، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے، وزارت خزانہ
30 April 2026
موٹرسائیکل سواروں، پبلک وگڈزٹرانسپورٹ کےلیے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع
30 April 2026