LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

پنجاب میں بارشوں کا الرٹ جاری: پی ڈی ایم اے کی شہریوں اور کسانوں کو احتیاط کی ہدایت

Web Desk

13 March 2026

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں 14 مارچ سے 16 مارچ کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور سرگودھا سمیت دیگر شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ بارشوں کے اس سلسلے کے باعث پنجاب کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی متوقع ہے، جس سے موسم میں خنکی بڑھ جائے گی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو خاص طور پر آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہنے اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مزید برآں، کسانوں کو اپنی فصلوں کے حوالے سے موسمی صورتحال کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے اور سیاحوں کو شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔