میچ بائیکاٹ کے معاملے پر آئی سی سی سے رابطہ نہیں کیا، پی سی بی نے بھارتی میڈیاکادعویٰ مستردکردیا
Web Desk
7 February 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے دعوے مستردکردیئے۔بھارتی میڈیاکی جانب سے مبینہ طور پر دعویٰ کیاگیاتھاکہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے۔
پی سی بی کے ترجمان عامرمیرکاکہناہےکہ بھارتی میڈیا جھوٹ پر مبنی دعوے کر رہا ہے، وقت بتائے گا کہ کس نے کس کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ ہم بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا کے اس دعوے کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر پی سی بی نے آئی سی سی سے رجوع کیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق بھارتی میڈیا کے کچھ حلقے من گھڑت کہانیاں پھیلانے میں مصروف ہیں۔ تھوڑا سا صبر اور وقت سب کچھ واضح کر دے گا کہ دروازہ کھٹکھٹانے کون گیا تھا اور کون نہیں۔

متعلقہ عنوانات
کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ
14 October 2026
خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر
14 October 2026
حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو
14 October 2026
قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش
14 October 2026
محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات
14 October 2026
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
14 October 2026
سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ
14 October 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا
14 October 2026