پی سی بی نے سری لنکا سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، حسن نواز آؤٹ اور فخر زمان شامل
Web Desk
9 November 2025
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز اور تین ملکی ٹی20 سیریز کے لیے قومی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے، جس میں نوجوان بلے باز حسن نواز کو ڈراپ کر کے تجربہ کار بلے باز فخر زمان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق حسن نواز کو ملک کے جاری سب سے بڑے فرسٹ کلاس ایونٹ، قائداعظم ٹرافی میں شرکت کے لیے ریلیز کردیا گیا ہے، جس کا ساتواں مرحلہ 11 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔
سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جبکہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل تین ملکی ٹی20 سیریز 17 سے 29 نومبر کے دوران راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوگی۔
ٹی20 اسکواڈ میں فخر زمان کی واپسی کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا (کپتان)، بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، ابرار احمد، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، محمد سلمان مرزا، عبدالصمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
ایک روزہ سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، صائم ایوب، ابرار احمد، حسین طلعت، حسیب اللہ، سلمان علی آغا، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔
پی سی بی نے وضاحت کی ہے کہ فخر زمان کو صرف ٹی20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ون ڈے ٹیم میں حسن نواز کا کوئی متبادل مقرر نہیں کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی جاری
14 October 2026
پاکستان اورعمان کے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ
14 October 2026
چینی وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، سی پیک ٹو کے تحت سرمایہ کاری، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
دہشت گردی کا خطرہ صرف خیبر پختونخوا نہیں، پورے پاکستان کو ہے: رانا ثناء اللہ
14 October 2026
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل بنا رہے ہیں: امریکی اخبار کا انکشاف
14 October 2026
نیتن یاہو کی ایران پر پیشگی حملے کی تردید، حملے کی صورت میں بھرپور جواب کی دھمکی
14 October 2026