تھائی لینڈ میں مسافر ٹرین کو حادثہ، 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی
Web Desk
14 January 2026
تھائی لینڈ میں ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے، جب ایک تعمیراتی کرین مسافر ٹرین پر گر گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ صوبہ ناکھون رتچاسیما کے ضلع سکھیو میں پیش آیا، جہاں ایک ہیوی کرین اچانک قریب سے گزرنے والی ٹرین پر آن گری، جس کے باعث ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔ حادثے کے بعد ٹرین کی کئی بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے شدید جانی و مالی نقصان ہوا۔
حکام کے مطابق متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور
23 November 2026