اپوزیشن اتحاد کا آج پارلیمنٹ کے باہر دھرنا اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
Web Desk
12 February 2026
اپوزیشن اتحاد نے آج پارلیمنٹ کے باہر دھرنا اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کے اعلان کردیا ہے جبکہ مشترکہ حکمت عملی بھی طے کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے قائدین کی اسلام آباد میں مشاورت کے دوران اہم فیصلے کیے گئے۔
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور مولانا فضل الرحمان کی آمد پر ان سے جاملے اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق بانی سے ملاقات اور مکمل علاج تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر احتجاج کرے گی جبکہ قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اپوزیشن سینیٹرز کو بھی دھرنے میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اپنے پیغام میں صوبے کے تمام اراکین اسمبلی کو دھرنے میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
محمود خان اچکزئی کے مطابق اپوزیشن اپنے مطالبات واضح انداز میں پیش کرے گی اور مطالبات منظور ہونے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026