LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار

پیرس کی عدالت نے سابق صدر نکولا سارکوزی کی رہائی کا حکم دے دیا

Web Desk

10 November 2025

پیرس کی ایک عدالت نے پیر کے روز اہم فیصلہ سناتے ہوئے سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ رہائی عدالتی نگرانی (Judicial Supervision) کے تحت مشروط طور پر دی گئی ہے۔
نکولا سارکوزی نے پانچ سال قید کی سزا میں سے تین ہفتے سے بھی کم وقت جیل میں گزارا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی 2007 کی انتخابی مہم کے لیے سابق لیبیائی آمر معمر قذافی سے غیر قانونی فنڈز حاصل کرنے کی سازش کی تھی۔
عدالتی حکم کے مطابق، رہائی کے بعد بھی سارکوزی پر مختلف پابندیاں عائد رہیں گی۔ وہ بیرونِ ملک سفر نہیں کرسکیں گے اور مسلسل عدالتی نگرانی میں رہیں گے۔
یہ فیصلہ فرانس کی سیاست میں ایک تاریخی موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو جیل کی سزا دے کر اس طرح عدالتی نگرانی کے تحت رہا کیا گیا ہے۔