ہم برائے فروخت نہیں، دنیا بدمعاش ریاست کو مسترد کرے: فلسطینی وزارت خارجہ
Web Desk
20 February 2026
فلسطینی وزارتِ خارجہ نے دو ٹوک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی سرزمین “برائے فروخت” نہیں ہے اور اسرائیل اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر جاری کردہ ایک سخت ردِعمل میں فلسطینی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر ڈٹے ہوئے ہیں اور نسل پرست آبادکار حملہ آوروں کو بالآخر یہ ملک چھوڑنا ہوگا۔ بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا ایسی بدمعاش ریاست کو مسترد کرے جو روزانہ کی بنیاد پر بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے اور انسانیت سوز نسل پرستانہ اقدامات میں ملوث ہے۔
وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو متحد ہوکر ان دہشت گرد آبادکاروں کا مقابلہ کرنا ہوگا جو اس خام خیالی میں مبتلا ہیں کہ وہ فلسطین کی تاریخی حقیقت کو مٹا کر اپنے توسیع پسندانہ منصوبے فلسطینی عوام پر مسلط کر سکتے ہیں۔ بیان کے آخر میں اعادہ کیا گیا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا عراق کے کردستان ریجن کی فوجی امداد ختم کرنے کا منصوبہ
29 August 2026
لبنانی حکومت اسرائیل کو وہ سب کچھ دے رہی ہے جو وہ چاہتا ہے، سربراہ حزب اللہ
29 August 2026
یو اے ای سمیت خطے کے تمام ممالک سے افہام و تفہیم کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر
29 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کا حکم
29 August 2026
امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا دعویٰ
29 August 2026
کراچی: ڈیفنس خیابانِ بخاری کے فلیٹ میں خواتین کا جھگڑا، نئی فوٹیج سامنے آگئی
29 August 2026
پولیس ایپلیکیشنز سے عوام کی شکایات کم کرنے میں مدد ملے گی: سرفراز بگٹی
29 August 2026
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے پاکستانی قوم کو بھی غمزدہ کر دیا: بلاول بھٹو
29 August 2026