پاکستان کا اعلیٰ سطح سینیٹرز وفد امریکہ بھیجنے کا فیصلہ
Web Desk
25 December 2025
پاکستان نے امریکہ کی دعوت پر سینیٹرز پر مشتمل پانچ رکنی اعلیٰ سطح وفد بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے امریکی دورے کے لیے وفد کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وفد 20 تا 25 جنوری 2026 کو امریکہ کا دورہ کرے گا۔
وفد کی قیادت سینیٹ کے نائب چیئرمین سیدال خان کریں گے، جبکہ سینیٹر بشریٰ انجم بٹ، سینیٹر امیر ولی الدین چشتی، سینیٹر خلیل طاہر اور سینیٹر رانا محمود الحسن بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری سینیٹ رابعہ انور بطور اکمپنیئنگ آفیسر وفد کے ہمراہ ہوں گی۔
وفد کے شیڈول کے مطابق امریکی کانگریس کے اہم ارکان، بشمول کانگریس مین رون ایسٹس، سے ملاقاتیں ہوں گی۔ ملاقاتوں میں پاک-امریکا تعلقات، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ امور زیر بحث آنے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی
18 June 2026
امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی
18 June 2026
مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن
18 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ
18 June 2026
وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی
18 June 2026
فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق
18 June 2026
وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا
18 June 2026
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل
18 June 2026