فلسطین کے لیے پاکستان کی 27ویں امدادی کھیپ روانہ
Web Desk
17 December 2025
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔ 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل مجموعی طور پر 27ویں امدادی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی۔
امدادی سامان کو خصوصی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے روانہ کیا گیا۔ روانہ کیے گئے سامان میں کمبل، ترپال، کپڑے اور خواتین کے لیے ضروری سامان پر مشتمل کٹس شامل ہیں، جو متاثرہ فلسطینی عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔حکام کے مطابق اب تک 27 امدادی کھیپوں کے ذریعے فلسطین کے لیے بھیجی جانے والی امداد کا مجموعی وزن 2627 ٹن تک پہنچ چکا ہے، جو پاکستان کی جانب سے جاری انسانی ہمدردی کی کوششوں کا مظہر ہے۔سامان کی روانگی کی تقریب میں وزیرِ خزانہ پنجاب ایم پی اے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب ایم پی اے میاں بلال یاسین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ کے افسران، حکومتی نمائندگان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر
15 October 2026
ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان
15 October 2026
زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
15 October 2026
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی
15 October 2026
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر
15 October 2026
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
15 October 2026