پاکستانی فری لانسرز نے 6ماہ میں 50کروڑ ڈالرسے زائد کازرمبادلہ کمایا
Web Desk
14 February 2026
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے 50کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا۔ جو ملک کی بڑھتی ڈیجیٹل معیشت کی مضبوطی اور پاکستانی ہنرمند افرادی قوت کی عالمی مقبولیت کی عکاس ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فری لانسرز نے کمپیوٹر اور انفارمیشن کے ذریعے جولائی تا دسمبر 2025 تک 55 کروڑ 70لاکھ ڈالر کی آمدنی میں اضافہ کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ رقم 35 کروڑ 20لاکھ ڈالر تھی اور یوں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ آمدنی میں یہ اضافہ پاکستانی سافٹ ویئر ڈولپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائننگ، مواد کی تخلیق اور ای کامرس جیسے شعبوں میں ہوا۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت فری لانسرز کی سہولت اورمعیشت میں ان کے تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے، جس میں ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر، سستے انٹرنیٹ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو سہل بنانا اور مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی تیاری شامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن میں جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم
3 October 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
3 October 2026
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
3 October 2026
وائٹ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ آپہنچا، نایاب پرندے کی آنکھیں سی کر پر کاٹ دیے گئے
3 October 2026
حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان
3 October 2026
مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری
3 October 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد
3 October 2026
اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15 اکتوبر تک توسیع
3 October 2026