LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو باقر قالیباف کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق عالمی فوجداری عدالت کے عہدیداروں پر امریکی پابندیاں، انتونیو گوتریس کا اظہار تشویش ترکیہ کو شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیتن یاہو اسرائیلی فوج کی پہلی بار ہند رجب کے خاندان پر فائرنگ کی تصدیق موساد سربراہ کا شامی وزیر خارجہ سے رابطہ، شام میں ترک فوج کی موجودگی پر گفتگو روس میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا، درآمدات شروع حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں بڑا ریلیف، پٹرول مزید مہنگا کر دیا میر رضا قتل کیس، جبران ناصر کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط، تفتیشی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کمالیا

Web Desk

20 July 2026

پاکستانی فری لانسرز نے ملکی ڈیجیٹل اکانومی میں ایک نیا تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے کمائی کے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، فری لانسرز نے مالی سال 2025-26 میں ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان منتقل کیا ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ان کی برآمدی آمدن میں 78 فیصد کا شاندار اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ ڈیٹا کے مطابق صرف جون 2026 میں فری لانسرز کی ایکسپورٹ ارننگ 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہی، جس میں سالانہ بنیادوں پر 69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک میں فری لانسنگ کے شعبے میں مسلسل اور تیزی سے ترقی دیکھی جا رہی ہے۔ اگر ماضی کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو مالی سال 2022-23 میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھی، جو مالی سال 2023-24 میں بڑھ کر 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز اور مالی سال 2024-25 میں 98 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔ اب موجودہ مالی سال میں 1.76 ارب ڈالرز کا ہدف حاصل کرنا ملکی معیشت اور آئی ٹی سیکٹر کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔