LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

پاکستان اور ورلڈ بینک میں ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

Web Desk

25 February 2026

وزارتِ خزانہ کے مطابق، وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ عالمی بینک نے پاکستان کے استحکام اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اہداف میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ملاقات کے دوران کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کے تحت اصلاحاتی ترجیحات کا جائزہ لیا گیا، جس کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
انسانی سرمایہ، آبادی پر قابو پانے، موسمیاتی تبدیلی اور زراعت کے شعبوں میں بہتری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
زرعی اصلاحات: زراعت میں پیداواری صلاحیت بڑھانے، نجی شعبے کی شمولیت اور زرعی فنانس تک رسائی کے لیے ورلڈ بینک اور آئی ایف سی (IFC) کے تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔
منصوبوں کی مانیٹرنگ اور شفافیت کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
پالیسی سازی اور عملدرآمد کے لیے وفاقی وزارتوں اور صوبوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ توانائی کے شعبے میں ساختی اصلاحات اور مالیاتی پائیداری کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ حکومت گورننس کی بہتری اور ساختی اصلاحات کے لیے پرعزم ہے، جبکہ ورلڈ بینک نے پاکستان کے معاشی استحکام کے سفر میں اپنا تکنیکی تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔