پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی
Web Desk
12 December 2025
بنگلہ دیش کے کوکس بازار اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا گیا میچ پاکستان نے 3 اوور پہلے ہدف حاصل کر کے جیت لیا، پاکستان نے 85 رنز کا آسان ہدف 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
قومی ٹیم نے پہلے 3 میچوں میں 2-1 سے ہارنے کے بعد مسلسل دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے شاندار کم بیک کیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑا اور صرف 16 رنز پر کپتان ایمان نصیر اور راحمہ سید آؤٹ ہو گئیں۔ ایمان نصیر نے سیریز میں مجموعی طور پر 97 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔کومل خان اور اقصیٰ حبیب نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 37 قیمتی رنز جوڑ کر اننگز کو سہارا دیا۔ اقصیٰ 23 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ کومل خان نے 46 گیندوں پر 25 رنز اسکور کیے۔بعد ازاں فضا فیاض نے 14 گیندوں پر 18 رنز (ایک چھکا، ایک چوکا) بنا کر ٹیم کو فتح کے راستے پر گامزن رکھا اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ عریشہ انصاری 7 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے حبیبہ اسلام پنکی، اوتوشی مجمدر اور فرجانہ یاسمین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن کو 84 رنز پر ڈھیر کر دیا، میزبان ٹیم صرف 8 اوور میں 5 وکٹیں 31 رنز پر گنوا بیٹھی، پلیئر آف دی میچ بریرہ سیف نے 5ویں اوور میں 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے واحد نمایاں کارکردگی نمبر 6 کی بیٹر صادیہ اختر کی تھی جنہوں نے 28 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکی۔پاکستان کی بولنگ میں بریرہ سیف نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 4 اوورز میں 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔روزینہ اکرم نے بھی وکٹیں حاصل کیں اور سیریز میں آٹھ وکٹوں کے ساتھ میمونہ خالد کے ہمراہ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہیں۔ اقصیٰ حبیب، میمونہ خالد اور شہر بانو نے ایک، ایک وکٹ لی۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے
11 October 2026
کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
11 October 2026
قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا
11 October 2026
ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات
11 October 2026
ایمرجنسی قابل مذمت، فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی
11 October 2026
آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف
11 October 2026
سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
11 October 2026