LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار امریکا اور ایران کی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملے شروع کر دیے امریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی میں مزید 20 تجارتی جہاز واپس موڑنے کا دعویٰ امریکن ریڈ کراس کا خون کے ذخائر کی دوسری قومی سطح کی قلت کا اعلان کیئیکو فوجیموری نے پیرو کی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا امریکی فوج کا لاک ہیڈ مارٹن کیساتھ انٹر سیپٹر میزائلز کی تیاری کیلئے 58.6 ارب ڈالر کا معاہدہ چین نے امریکا کی جانب سے تحقیقاتی اداروں پر عائد پابندیوں کی مخالفت کر دی سائبر فراڈ کے مراکز میں کام کیلئے لوگوں کو ورغلانے کے رجحان میں اضافہ ہوا: اقوام متحدہ سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ آئی ٹی خرابی: امریکی ایئرلائنز کی پروازیں عارضی طور پر معطل

ملک بھر میں سرد اور خشک موسم کا امکان، میدانی علاقوں میں دھند کی پیشگوئی

Web Desk

6 January 2026

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری اور گلیات میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔