LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ سرگودھا زیادتی کرکے 14 سالہ لڑکے کو زندہ دفن کرنے والے 2 ملزمان گرفتار وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان ٹرمپ کا 4 جولائی کو یومِ آزادی پر امریکی تاریخ کے سب سے بڑے اور منفرد ایئر شو کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید ساڑھے چار فیصد کی کمی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار پاکستان میں 60 دن کے اندر ادویات پر بارکوڈ متعارف کرایا جائے گا، مصطفیٰ کمال عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکا نے زلزلے سے متاثر وینزویلا پر سے پابندیاں اُٹھالیں عمران خان کو 22 اور بشریٰ بی بی کو 24 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جاتا ہے، علیمہ خان امریکی پاسپورٹ کے اعزازی ڈیزائن پر ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی 18 سال سے کم عمر کی شادی کیخلاف قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، امن و استحکام کے عزم کا اعادہ امریکی جج کا بڑا حکم؛ گوتم اڈانی کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم کرنے پر محکمہ انصاف سے تحریری جواز طلب

طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

Web Desk

27 June 2026

ملک بھر میں طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کے پیشِ نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔  آئندہ چند گھنٹوں میں ملک کے چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے۔

 لاہور، میانوالی، خوشاب، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاءالدین، گجرات، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ صوبائی دارالحکومت کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، نوابشاہ، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، سکھر اور گھوٹکی کے اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔  پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، کرک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، سوات، دیر، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بونیر، مہمند، خیبر اور وزیرستان میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بادل گرجیں گے۔ گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، دیامر، استور، غانچے، شگر اور کھرمنگ کے اضلاع میں بھی تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 این ڈی ایم اے کے مطابق، آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے باعث سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے، حدِ نگاہ (Visibility) متاثر ہونے اور بجلی کا ترسیلی نظام درہم برہم ہونے کا شدید خطرہ ہے۔صوبائی اور مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں اور کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں، کچے مکانات اور بڑے سائن بورڈز سے دور رہیں۔