ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، سڑکوں کی بندش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
Web Desk
1 January 2026
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور بارش کے ساتھ برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے جبکہ بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں موسم سرد رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع جن میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند اور خیبر شامل ہیں، وہاں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری اور گلیات میں بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے۔
راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، گجرات اور گوجرنوالہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سردی کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری اگلے 2 سے 4 گھنٹے تک جاری رہ سکتی ہے، جس کے باعث بعض علاقوں میں سڑکیں بند ہونے، ٹریفک میں تعطل، لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل
30 July 2026
امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں
30 July 2026
سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے
30 July 2026
ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال
30 July 2026
بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی
30 July 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
30 July 2026
شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
30 July 2026
خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل
30 July 2026