LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، امن و استحکام کے عزم کا اعادہ امریکی جج کا بڑا حکم؛ گوتم اڈانی کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم کرنے پر محکمہ انصاف سے تحریری جواز طلب ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز پر چار بار حملہ کیا، یہ اقدام پسند نہیں آیا: ٹرمپ پاکستان عالمی برادری میں امن کے داعی کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ ایران نے امریکی حملے کو جنگ بندی کی ’’لاپروا خلاف ورزی‘‘ قرار دیدیا ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا: وینس امریکی فوج کے ایران پر فضائی حملے آبنائے ہرمز استعمال کرنے پر فیس ادا کرنی ہو گی: بلومبرگ کا دعویٰ ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر داغے گئے ڈرونز جنگ بندی معاہدے کی احمقانہ خلاف ورزی ہے: امریکی صدر روس اور یوکرین کے درمیان 160، 160 جنگی قیدیوں کا تبادلہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی مال بردار جہاز پر فائرنگ، 11 ہزار ملاحوں کا انخلا روک دیا گیا وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے؛ ہلاکتیں 920 ہو گئیں، ملبے تلے زندگی کی تلاش جاری، ہسپتالوں میں شدید بحران

پرو ہاکی لیگ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج لندن میں مدمقابل ہونگی

Web Desk

26 June 2026

بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) پرو ہاکی لیگ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج لندن کے میدان میں ایک بار پھر ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سنسنی خیز اور ہائی وولٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔ شائقینِ کرکٹ کی طرح ہاکی کے چاہنے والوں کو بھی پاک بھارت ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ قومی ہاکی ٹیم نے اب تک پرو ہاکی لیگ میں مجموعی طور پر 14 میچز کھیلے ہیں اور گرین شرٹس کو ان تمام میچوں میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آج جب پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی، تو اس کی اولین کوشش ہوگی کہ وہ ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر کے مسلسل شکستوں کے اس مایوس کن سلسلے کو توڑے۔ گرین شرٹس اس اہم میچ کو جیت کر نہ صرف ٹورنامنٹ میں اپنا کھاتا کھولنا چاہتے ہیں بلکہ ہاکی کے مداحوں کو بھی ایک شاندار فتح کی خوشی کا موقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔