LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ

نیا سال 2026 پاک امریکا تعلقات کے لیے امیدوں کا پیامبر ہوگا: سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ

Web Desk

1 January 2026

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے نئے سال 2026 کی آمد پر خصوصی تہنیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2025 پاک امریکا تعلقات میں بے مثال مثبت تبدیلی کا سال ثابت ہوا۔

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری پیغام میں سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط پاک امریکا تعلقات میں گزشتہ سال نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی، جس نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے دروازے کھولے ہیں۔

رضوان سعید شیخ کے مطابق پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو طویل المدتی شراکت داری میں ڈھالنے کے لیے آئی ٹی، معدنیات، توانائی، سیاحت سمیت متعدد نئے شعبہ جات کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں دوطرفہ مفادات میں شراکت داری وقت کی کسوٹی پر پوری اترے گی۔

انہوں نے کہا کہ سال 2025 کے دوران دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے مابین متعدد روابط قائم ہوئے، جو باہمی اعتماد اور تعاون کے فروغ کا مظہر ہیں۔
سفیر پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے دو بڑے اور بڑی آبادی کے حامل ممالک کے مابین دیرپا تعلقات کے قیام کے لیے عوامی سطح پر روابط اور کاروباری تعاون کو مزید فروغ دینا ناگزیر ہے۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پائیدار اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کے حصول کے لیے قابلِ عمل لائحہ عمل پر یکسوئی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے، اور امید ہے کہ آئندہ برس ہم ان کوششوں کی کامیابیوں کا جائزہ لے رہے ہوں گے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر سفیر پاکستان نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی اور امریکی قوم کو نئے سال 2026 کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا:
پاکستان زندہ باد، پاک امریکا دوستی پائندہ باد۔