فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
Web Desk
18 February 2026
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
پاکستان اور اقوام متحدہ کے 85 رکن ممالک نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے پھیلاؤ کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں نئی بستیوں کا قیام یو این چارٹر اور عالمی قوانین کے منافی ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو اپنی ملکیت قرار دینے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کے مطابق اسرائیلی اقدامات نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں بلکہ ممکنہ امن معاہدے کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوری طور پر اپنے غیر قانونی اقدامات واپس لے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے۔
متعلقہ عنوانات
نیو یارک پولیس ہیڈکوارٹر میں رمضان کے آغاز پر کریسنٹ مون لائٹنگ تقریب منعقد
18 February 2026
کراچی جناح ائیرپورٹ: امیگریشن کاونٹرز پر عملہ غائب ، مسافر پریشان
18 February 2026
لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان کا رمضان کے استقبال پر خصوصی اعلان
18 February 2026
بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع
18 February 2026
متحدہ عرب امارات نے رمضان میں 3 ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی کا اعلان کر دیا
18 February 2026
وزیراعظم شہباز شریف آج واشنگٹن میں غزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے
18 February 2026
اقوام متحدہ، برطانیہ، فرانس، کینیڈا،جرمنی ،اٹلی کے سربراہان کی رمضان المبارک پرمبارکباد
18 February 2026
امریکی صدرکی دنیابھرکے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد
18 February 2026