LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی

پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں دو ٹوک مؤقف: اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملوں کی شدید مذمت

Web Desk

25 March 2026

نیویارک: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پریس بریفنگ کے دوران مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد اور غیر قانونی آباد کاری کے خلاف پاکستان کا بھرپور مؤقف پیش کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں تمام آباد کاری کی سرگرمیاں فوری طور پر بند کرے اور عالمی قوانین کا احترام کرے۔

عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جغرافیائی اور آبادیاتی حیثیت (Demographic structure) بدلنے کی تمام اسرائیلی کوششیں بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں اور یہ ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سلامتی کونسل پہلے ہی ایسے اقدامات کی مذمت کر چکی ہے جو خطے میں دیرپا امن کے امکانات کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

پاکستان کے ہمراہ بحرین، ڈنمارک، فرانس، یونان، لٹویا، صومالیہ اور برطانیہ نے بھی اسرائیلی اقدامات کی مخالفت کی ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اسرائیلی تشدد روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہیے تاکہ معصوم فلسطینیوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور خطے میں قیامِ امن کی راہ ہموار ہو۔