پاکستان کی انڈر 15 اسکواش میں شاندار کامیابی، محمد سہیل عدنان عالمی چیمپئن بن گئے
Web Desk
1 January 2026
پاکستان کی انڈر 15 اسکواش ٹیم نے ایک اور عالمی اعزاز حاصل کرتے ہوئے قومی پرچم بلند کر دیا۔
پاکستان کے نوجوان کھلاڑی محمد سہیل عدنان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں چین کے یوان شی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل مقابلے میں محمد سہیل عدنان نے چینی حریف کو 11-7، 11-9 اور 11-7 سے زیر کرتے ہوئے اپنی برتری ثابت کی اور پاکستان کے لیے ایک اور عالمی اعزاز جیتا۔
واضح رہے کہ محمد سہیل عدنان اس سے قبل جنوبی کوریا میں منعقدہ 32ویں ایشین انڈر 13 جونیئر اسکواش چیمپئن شپ بھی جیت چکے ہیں۔
ایشین جونیئر اسکواش کے مقابلوں میں بھی سہیل عدنان نے شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا۔
کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے بھارت کے ابھاد سنگھ کو 11-3، 11-9 اور 11-4 سے عبرتناک شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
اسپورٹس حلقوں کا کہنا ہے کہ محمد سہیل عدنان کی یہ کامیابیاں نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے خوشگوار ثمرات ہیں، جو مستقبل میں پاکستان اسکواش کے روشن امکانات کی عکاسی کرتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا۔ایران مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب، پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا
17 June 2026
ایران معاہدہ جوہری ہتھیاروں کے خلاف مضبوط دیوار ثابت ہوگا: ٹرمپ
17 June 2026
امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی
17 June 2026
وائٹ ہاؤس میں یو ایف سی ایونٹ پر مبینہ حملے کی سازش ناکام، 5 مشتبہ افراد گرفتار
17 June 2026
امریکی محکمۂ جنگ نے انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام دوبارہ پیسیفک کمانڈ رکھ دیا
17 June 2026
یران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ
17 June 2026
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جناب محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس
17 June 2026
بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر فضائی پابندی 24 جولائی کی صبح تک بڑھا دی۔ پی اے اے نوٹم
17 June 2026