پاکستانی ٹینس کیلئے بڑی خوشخبری، 8 عہدیداران آئی ٹی ایف اور اے ٹی ایف کی کمیٹیوں میں شامل
Web Desk
7 March 2026
پاکستان ٹینس کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے جہاں 2026-27 کے لیے آٹھ پاکستانی عہدیداران کو انٹرنیشنل اور ایشیائی ٹینس فیڈریشن کی مختلف کمیٹیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔
قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی کو انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کے ایتھلیٹ کمیشن میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کمیشن میں ان کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ ٹینس شخصیات میری پیئرس، مارک وڈفورڈے، ایوا ماجولی، ارانتزا سانچیز وکاریو، فیلیسیانو لوپیز اور مولی لیوی بھی شامل ہیں۔
اسی طرح پاکستانی سارہ منصور کو آئی ٹی ایف کوچز کمیشن کا رکن بنایا گیا ہے جبکہ سید محمد علی مرتضیٰ کو آئی ٹی ایف جونیئر کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید برآں ایشین ٹینس فیڈریشن (اے ٹی ایف) کی مختلف کمیٹیوں میں بھی پاکستانی نمائندوں کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ سلیم سیف اللہ خان کو فنانس کمیٹی، ڈیولپمنٹ ایڈوائزر گروپ اور لیگل، آئین و اخلاقیات کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
کرنل ریٹائرڈ ضیا الدین طفیل کو جونیئر اور کوچز ڈویلپمنٹ کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ رشید ملک کو مارکیٹنگ اور اسپانسرشپ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
اسی طرح شہزاد اختر علوی کو اے ٹی ایف ٹورنامنٹ آفیشی ایٹنگ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سارہ منصور کو ایڈوانٹیج آل کمیٹی میں بھی ذمہ داری دی گئی ہے۔ محمد خالد رحمانی کو سینئر، وہیل چیئر اور بیچ ٹینس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی اور ایشیائی سطح کی ٹینس کمیٹیوں میں پاکستانی نمائندگی بڑھنے سے ملک میں ٹینس کے فروغ میں مدد ملے گی اور نوجوان کھلاڑیوں کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے
متعلقہ عنوانات
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
5 سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے: مفتاح اسماعیل
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
11 July 2026
پنجاب کے 52 شہروں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں: عظمیٰ بخاری
11 July 2026
غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
11 July 2026
بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک
11 July 2026