سپریم کورٹ: شریعت اپیلیٹ بینچ میں کوٹہ سسٹم کیس کی سماعت، فیصلہ اپریل تک ملتوی
Web Desk
2 March 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان کے شریعت اپیلیٹ بینچ نے وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے کوٹہ سسٹم کو غیر شرعی قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ پانچ رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس جمال مندوخیل نے کی جبکہ جسٹس عرفان سعادت بھی بینچ کا حصہ تھے۔ عدالت نے کیس کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی اور فریقین کو نوٹس جاری کیے۔
سماعت کے دوران پیش رفت
سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا:
“یہ ایک اہم معاملہ ہے، آپ نے بتانا ہے کہ کوٹہ سسٹم اسلام کے اصولوں کے مطابق ہے؟”
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ آرٹیکل 27 میں کوٹہ سسٹم واضح طور پر بیان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوٹہ سسٹم کے دورانیے کو بڑھانے کے لیے قانون سازی ہوچکی ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے اس موقع پر نوٹ کیا کہ کوٹہ سسٹم کا 40 سالہ دورانیہ ختم ہوچکا ہے۔ جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ صوبوں کی آبادی کے تناسب سے کوٹہ سسٹم نافذ ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بھی تصدیق کی کہ اس تناسب کے مطابق کوٹہ سسٹم پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی کی آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ثالثی کی پیشکش
14 June 2026
گڈانی کے ساحل پر فٹبال ورلڈ کپ کے رنگ، نوجوانوں نے ریت پر شاہکار تخلیق کر دیا
14 June 2026
فیفا ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ترکیہ کو 2 صفر سے شکست دے دی
14 June 2026
واشنگٹن میں امریکی لڑاکا طیارہ تباہ، پائلٹ محفوظ رہا
14 June 2026
امریکا ایران معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا
14 June 2026
فٹ بال ورلڈ کپ: قطر اور سوئٹزر لینڈ کا میچ ایک، ایک گول سے برابر
14 June 2026
ایران سے معاہدہ کل دستخط کے لیے تیار ہے، آبنائے ہرمز سب کے لیے کھول دی جائے گی: ڈونلڈ ٹرمپ
13 June 2026
امریکا کے ساتھ معاہدے پر اتوار کو دستخط نہیں ہوں گے، ایران
13 June 2026