LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ڈیجیٹل معیشت پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز ہے: احسن اقبال سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ: سپیشل کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش، ایم کیو ایم کا احتجاج پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں 17 ستمبر تک شدید بارش کا الرٹ ملک میں فاشزم اور معاشی بحران عروج پر، 27 ستمبر کو عوام کے حقوق اور آئین کی بحالی کے لیے نکلیں گے: راجہ ناصر عباس عدالتیں اور پارلیمنٹ سیاسی معاملات میں مداخلت بند کریں، مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے: بیرسٹر گوہر علي خان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مانیٹری پالیسی کا اعلان: شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

پہلا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے دی

Web Desk

11 November 2025

راولپنڈی: پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنا سکی۔

سری لنکا کی جانب سے ونندوہسارانگا نے آل راؤنڈ پرفارمنس دکھاتے ہوئے بولنگ میں 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیٹنگ میں مشکل صورتحال میں 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دیگر نمایاں بیٹرز میں سمارا وکرما 39، کمیل مشرا 38 اور کپتان چیریتھ اسالنکا 32 رنز کے ساتھ شامل رہے۔

پاکستانی بولرز کی جانب سے حارث رؤف نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 2، 2 جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ تاہم پاکستان نے 31 ایکسٹرا رنز دیے، جن میں 26 وائیڈ بالز شامل تھیں، جو سری لنکن اننگز میں خاصا اضافہ ثابت ہوئیں۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 299 رنز اسکور کیے۔
آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 83 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی عمدہ کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

محمد نواز نے بھی 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے سلمان کے ساتھ چھٹی وکٹ پر 66 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔
دیگر بیٹرز میں حسین طلعت 62، فخر زمان 32 اور بابراعظم 29 رنز بنا سکے، جبکہ صائم ایوب 6 اور محمد رضوان صرف 5 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکن بولرز میں ونندوہسارانگا سب سے کامیاب رہے جنہوں نے 54 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ سے قبل ٹاس جیت کر سری لنکا نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی فیلڈنگ ہی کرتے۔ پچھلی سیریز کی طرح اس بار بھی بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

سری لنکن کپتان چیریتھ اسالنکا نے کہا کہ ان کی ٹیم مثبت کرکٹ کھیل کر سیریز میں اچھا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی۔

دوسرا ون ڈے 13 نومبر اور تیسرا 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔