LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

 پاکستان کے لیے تاریخی سنگِ میل، 2026 میں پہلا پاکستانی خلاباز چین کے خلائی اسٹیشن جائے گا: سپارکو

Web Desk

25 December 2025

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر کمیشن (سپارکو) نے خلائی تحقیق اور خلائی سائنس کے شعبے میں سال 2025 کو پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2026 میں پاکستان کا پہلا خلاباز چین کے خلائی اسٹیشن پر بھیجا جائے گا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان میں خلائی سائنس کے میدان میں 2025 غیر معمولی کامیابیوں کا سال ثابت ہوا، جس دوران قومی خلائی ایجنسی نے تین بڑے پاکستانی سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیجے۔

بیان میں بتایا گیا کہ جنوری 2025 میں پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ چین سے خلا میں روانہ کیا گیا، جبکہ جولائی 2025 میں ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین کے لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا، جس سے پاکستان کی زمینی مشاہداتی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق اکتوبر 2025 میں سپارکو نے پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیجا، جس کے بعد خلا میں موجود پاکستانی سیٹلائٹس کی مجموعی تعداد سات ہوگئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسی سال پاکستان کے ایسٹروناٹ پروگرام کا باقاعدہ آغاز بھی کیا گیا، جو خلائی میدان میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔

ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا خلاباز 2026 میں چین کے خلائی اسٹیشن پر روانہ کیا جائے گا، جبکہ اسی سال چاند پر تحقیق کے لیے روور پروگرام کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں تیار کردہ روور 2028 میں چین کے تعاون سے چاند پر اتارا جائے گا۔