پاکستان، جنوبی کوریا اور مصر کے درمیان بڑی سرمایہ کاری کی تیاریاں، دبئی میں اہم ملاقات
Web Desk
16 October 2026
پاکستان، جنوبی کوریا اور عرب ممالک کے مابین سہ ملکی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور اربوں ڈالر کی منڈیوں میں نئی سرمایہ کاری لانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات (UAE) میں پاکستانی کاروباری شخصیت ملک منیر اعوان اور عرب افریقی اعلیٰ اقتصادی کونسل کے فرسٹ وائس پریذیڈنٹ سفیر یاسر البخشوان کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔ مصری اخبارات الجمہوریہ اور اخبار الیوم کی رپورٹس کے مطابق، اس ملاقات میں پاکستان، مصر اور دیگر عرب ممالک کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کی استواری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
سفیر یاسر البخشوان نے بتایا کہ پاکستانی سرمایہ کار گروپ جنوبی کوریا کی معروف کمپنیوں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت مشرقِ وسطیٰ میں، بالخصوص مصر میں، بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت زراعت، ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس، رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اور سیاحت کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی، عرب افریقی اعلیٰ اقتصادی کونسل نے پاکستان کے اندر بھی نئی عرب سرمایہ کاری لانے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ عرب و پاکستانی کاروباری اداروں کے مابین اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہو سکے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026