ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی ‘اگر مگر’ کا شکار
Web Desk
25 February 2026
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے اہم میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس شکست نے قومی ٹیم کے لیے اگلے مرحلے کی راہ انتہائی مشکل بنا دی ہے اور اب گرین شرٹس کا مستقبل دوسری ٹیموں کے نتائج سے جڑ گیا ہے۔ گروپ بی میں انگلینڈ اپنے دونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پاس ایک ایک پوائنٹ ہے۔
سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے اب پاکستان کے پاس صرف ایک راستہ بچا ہے: قومی ٹیم کو اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو ہر صورت بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی، جبکہ ساتھ ہی یہ دعا بھی کرنی ہوگی کہ نیوزی لینڈ اپنے بقیہ دونوں میچز ہار جائے۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کو ابھی دو دو میچز کھیلنے ہیں، جس کے باعث گروپ کی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہو گئی ہے۔ شائقینِ کرکٹ ایک بار پھر ‘اگر مگر’ کی صورتحال میں الجھ گئے ہیں جہاں پاکستان کو اپنی جیت کے ساتھ ساتھ دوسری ٹیموں کی ناکامی کی بھی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026